کشمور: انڈس ہائی وے مانگھر پھاٹک پر حادثہ، دو خواتین اور ایک بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق، ایک زخمی

 
0
312
Deadly accident

تنگوانی ، جون 21 (ٹی این ایس):   کشمور کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے رشتہ داروں کے پاس آنے والے خاندان کا انڈس ہائی وے مانگھر پھاٹک پر حادثہ 4 افراد جان بحق ایک زخمی۔ جان بحق ہونے والوں میں دو عورتیں، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق.کشمور تھانے کی حدود انڈس ہائی وے مانگھر پھاٹک پر ڈھرکی سے کندھکوٹ اپنے رشتہ داروں کے پاس آنے والے موٹر سائیکل سوار خاندان کا ٹرک کو ٹکر جس کے نتیجے میں عبدالمنان مھر، ارشاد خاتوں، سویرا خاتوں اور معصوم بچہ قاسم موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ دلبر شدید زخمی ہو پڑا ایسے واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے والے پہنچ کر جانبحق ہونے والوں کی نعشیں اٹہا کر روڈ پر رکہا جبکہ پولیس اپنی روایت کے موجب دیر سے آئی جس کے بعد نعشیں اٹہا کر کشمور اسپتال لائے گئے جہاں ضروری کاروائی کے بعد جانبحق ہونے والوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں جبکہ زخمی کو اسپتال کے اندر مرہم پٹی کرکے رحیم یار خان منتقل کیا گیا واقع کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع پر ہء گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔