ٹھٹھہ میں پولیس کا کامیاب آپریشن جسقم ٹھٹھہ کا مقامی رہنما سرور خشک کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا

 
0
321

ٹھٹھہ،جون21(ٹی این ایس):ٹھٹھہ میں پولیس کا کامیاب آپریشن جسقم ٹھٹھہ کا مقامی رہنما سرور خشک کو گرفتار کر لیا گیا ،جو 24 مقدمات میں مطلوب تھا ۔پولیس نے گزشتہ شب آپریشن کرکے ٹھٹھہ کے خشک محلے سے سرور کو حراست میں لیکر عدالت میں پیش کردیا۔ جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی نےپیشی پر گرفتار کارکن سے ملاقات کے دوران کہا کہ جسقم کو اپنے مقصد سے کوئی دور نہیں کرسکتا، ہم ریاستی عناصر کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، جسقم کارکنان کو بلاوجہ مختلف مقدمات میں ملوث کرکے جرائم پیشہ عناصر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ریاستی ادارے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے گھروں سے ہمارے کارکنان کو حراست میں لیکر حراساں کر رہے ہیں، جس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیںان کا کہنا تھا کہ جسقم سندھ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔واضع رہے کہ جسقم ٹھٹھہ کے رہنما سرور خشک کا ایک مقدمے میں چالان پیش کیا گیا تاہم دیگر مقدمات کا چالان چند روز پیش کردیا جائے گا ۔