اسلام آباد جولائی 18(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کی سیئنر مرکزی راہنما ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے علاقے روجھان پہنچ گئی۔جہاں انہوں نے قومی اور صوبائی حلقوں میں بھرپور انتخابی مہم شروع کردی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے بھائی سردار ولی خان مزاریکے ہمراہ ،کارنر مٹینگ اور علاقے کے عمائدین سے ملاقاتیں شروع کر دی۔اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے بنگلہ اِچھا میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پروگرام عام آدمی کا پروگرام ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں عام شخص کو تحفظ ملے گا اس سلسلے میں پولیس میں اصلاحات لایں گے،کوئی بھی بااثر شخص پولیس دباؤ نہیں ڈال سکے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن فری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں کرپشن پر اپنے وزراء کو نکال کر ایک مثال قائم کی۔ حکومت میں آکر بنیادی صحت مراکز کو موثر بنائیں گے،جس سے علاج کی بنیادی سہولیات ہر شہری کو حاصل ہوں گی اور اس سلسلے میں صحت کارڈ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے جس سےپانچ لاکھ تک ہر خاندان مفت علاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنائیں گے جس سے بچے پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں جائیں گے۔ بنگلہ اِچھا میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے دفتر کھول رہی ہوں۔ خود عام آدمی کے مسئلے سنوں گی۔ فنڈز بلدیاتی نظام کے تحت دئیے جائیں تاکہ مسائل کا حل عوام کی دہلیز پر ہو۔ عمران خان نے پرانے نظام کو چیلنج کیا ہے۔ باقی جماعتو ں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔