بخشاپور پولیس تھانہ کرپشن کا گھر ، پیسوں کے عوض مجرموں کو چھوڑ دیا جاتا ہے

 
0
303

بخشاپور، جون 23 (ٹی این ایس):  بخشاپور تھانہ کے SHO امام بخش بروھی اور ہیڈ کانسٹیبل کلیم اللہ چانڈیو مل کر  پیسوں کے عوض مجرموں کو چھوڑ دیتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق کچھ دن قبل ماہ رمضان میں بخشاپور تھانہ کی حدود اندھی پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل پہ سوار میرل مزاری اور سخی بخش مزاری  نامی دو افراد نے علاقہ مکینوں کی گھومتی ہوئی بکری کو اٹھانے کی کوشش کی تو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔ پولیس اہلکاروں نے شہریوں  کو کہا کہ آپ جاؤ مجرموں سے پوری  تفتیش کی جائے گی۔

مقامی لوگ جب وہان سے چلے  گئےتاہم بعد ازاں تھانے کے عملہ نے پیسے لیکر دونوں مجرموں کو  آزاد کردیا ہے۔