کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا ،آئینی و جمہوری اقدار کو قائم رکھیں گے‘چوہدری محمد سرور

 
0
347

صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے،اگلے پانچ سالوں میں صوبے کی پوری آبادی کو صاف پانی ملے گا , اپنے ناکامیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں،لوڈشیڈنگ میں کمی ، کلین گرین پاکستان ہمارا خواب ہے‘گورنر پنجاب کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

لاہور جنوری 02 (ٹی این ایس): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا ،ہم آئینی اور جمہوری اقدار کو قائم رکھیں گے،صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے،اگلے پانچ سالوں میں صوبے کی پوری آبادی کو صاف پانی ملے گا،اپنے ناکامیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں،لوڈشیڈنگ میں کمی ، کلین گرین پاکستان ہمارا خواب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ کے مقبول احمد بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد سرور نے سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا، ہم آئینی اور جمہوری اقدار کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیون کا دل بہت بڑا ہے، ڈیم فنڈ میں اربوں روپے اکٹھے ہوگئے ہیں ۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے، پورے پنجاب میں موپنگ کر رہے ہیں کہ کتنے فلٹریشنز کام کر رہے ہیں اور کتنے نہیں۔اگلے 5سالوں میں پورے پنجاب کو صاف پانی ملے گا۔انہوںنے مسکراتے ہوئے کہا کہ جیل میں نوازشریف اور شہباز شریف کو بھی صاف پانی مل رہا ہے ۔خواتین کو جیلوں میں ہنر سکھا رہے ہیں ،پولیس لائینز میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں،لوڈشیڈنگ میں کمی ، کلین گرین پاکستان ہمارا خواب ہے۔