نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے میوزیکل اکیڈمیوں کا قیام ناگزیر ہے ‘ سارہ ارشد

 
0
559

لاہورجون23( ٹی این ایس)گلوکارہ سارہ ارشد نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں میوزیکل اکیڈمیوں کا قیام ناگزیر ہے ،سینئر گلوکاروں کو اپنے طور پر بھی اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔(ٹی این ایس)سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سارہ ارشد نے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پلیٹ فارم میسر نہ آنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ آگے نہیں آ سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنی سر پرستی میں ملک کے مختلف حصوں میں اکیڈمیاں قائم کرے جہاں پر اس ٹیلنٹ کو تربیت دی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر گلوکاروں کو بھی اپنے طور پر اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں ان کی مدد کرنی چہایے۔