کامیڈین اداکار نشیلا کی 5ویں برسی منائی گئی

 
0
589

لاہورجون23( ٹی این ایس) کامیڈین اداکار نشیلا کی 5ویں برسی منائی گئی ۔شوبز کی دنیا میں نشیلا ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ تھیٹر پر انہیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔ ان کے کریڈٹ پر شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ انہوں نے بچوں کی ڈرامہ سیریز عینک والا جن سے بھی خوب نام کمایا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ بہترین گلوکار بھی تھے ۔نشیلا نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔وہ گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد23جون 2013 کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔