ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی

 
0
229

ڈیرہ مراد جمالی ، جون  24(ٹی این ایس):  ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی موبائل مین بازار سے گرز رہی تھی کہ سائیکل میں نصب بم دھماکا سے پھٹ گیا جس سے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں ڈی ایس پی منجھوشوری سرکل بھی شامل ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یادرہے کہ بلوچستان میں بھارت مداخلت کرتا ہے اوراس کی ایسی ہی کارروائیوں کی وجہ سے اس علاقے کو بھی حساس تصور کیا جاتاہے ۔