پی ٹی آئی میں شمولیت کر نے والے سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کاحلقہ انتخاب میں آمد پرشہریوں کی طرف سے  گھیراؤ، لوٹے لوٹے کے نعرے

 
0
281

ملتان، جون  24(ٹی این ایس):  مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی میں شمولیت کر نے والے سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ان کی آمد پرشہریوں نے گاڑی کوگھیرے میں لے لیااور لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا۔ان کی آمد پرعلاقہ مکینوں کے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے اور5سال کےبعد علاقے میں ووٹ مانگنے آنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سکندر حیات بوسن کو پہلے حلقہ کے لوگوں کی یاد نہیں آئی جبکہ ان کے تحریک انصاف میں جانے کی اطلاعات کے حوالے سے بھی مسلم لیگ ن کے کارکن مشتعل تھے جنہوں نے اس موقع پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے ۔