تنگوانی(ٹی این ایس) تنگوانی پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا انجام جسقم کارکن پر پولیس نے سنگین نوعیت کے چار مقدمات درج کر دیے

 
0
26

تنگوانی : تنگوانی پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا انجام جسقم کارکن پر پولیس نے سنگین نوعیت کے چار مقدمات درج کر دیے ۔ تنگوانی کے سماجی ورکر جسقم کارکن سبز علی باجکانی کو غریبوں کا ہمدرد بن کر پولیس کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا ۔ احتجاجوں میں شرکت کرنے اور حق سچ کی آواز بلند کرنے پر تنگوانی پولیس کے ایس ایچ او خمیسو بروہی نے وقتا بوقت چار مقدمات درج کر دیے ۔ جس میں نوجوان سبز علی باجکانی کو سنگین نوعیت کے مقدمات پہنسایا گیا ۔ نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک شریف شہری ہوں تنگوانی پولیس نے مجھے غریب لوگوں کے ساتھ دینے اور ان کے احتجاجوں میں شریک ہونے کا سزا دیتے ہوئے مجھے مقدمات میں پھنسایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ناجائزیوں کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کروں گا ۔ جبکہ تنگوانی کے سیاسی سماجی مذہبی اور صحافی برادری کی جانب سے سبز علی باجکانی پر مقدمات داخل ہونے کی سخت لفظوں میں مذمت کی گئی ہے ۔ انہوں نے ائی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سیاسی ورکر پر پولیس کی انتقامی کاروائی کا نوٹس لے کر اعلی سطحی جانچ کرایا جائے تاکہ کسی بھی شہری کو پولیس اپنی تعصب کا شکار نہ بنا سکے