ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی ڈریپ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائی
ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم نسیم مسیح کو بوہڑ بازار راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا
ملزم بوک ہومیو پیتھک واقع بوہڑ بازار پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھا۔
چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لی گئی
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
چھاپہ مار کاروائی ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز اور انسپیکٹر زاہد بھٹی نے عمل میں لائی
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں
چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے