تنگوانی(ٹی این ایس) تنگوانی ایس ایچ او تنگوانی جلاد بن گیا

 
0
790

 تنگوانی ایس ایچ او تنگوانی جلاد بن گیا ۔ محنت مزدوری کرنے نوجوان سمیت تین افراد پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس کا جھوٹے پولیس مقابلے کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق تنگوانی شہر میں درزی کا کام کرنے والے نوجوان رحمت اللہ نندوانی کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد ان پر پولیس نے گولیاں برسا دیئے جس سے نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے پولیس مقابلے کا دعوی کر دیا نوجوان کا کہنا ہے کہ میں عید کی سیزن کے موقع پر کپڑوں کی سلائی کا کام کرتا ہوں روزے سے پہلے چانھ لینے کے لیے سول کورٹ کے قریب پہنچا تو پولیس نے مجھے گرفتار کر کے رات کے 11 بجے مجھے گولیاں مار دی ۔ انہوں نے کہا کہ میں بے قصور ہوں پولیس نے بنا جواز مجھے زخمی کر دیا ہے انہوں نے ائی جی سندھ ڈی ائی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور سمیت اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے ۔