چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا جنوبی پنجاب کا دورہ

 
0
122

مریم نواز نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران دو روز ملتان کے چوک نواں شہر میں قائم نجی ہوٹل میں قیام کیا ۔

مریم نواز شریف کے دورے کی اطلاع ملنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد چوک نواں شہر جمع ہو گئی

مریم نواز شریف نے گزشتہ روز بھی مسلم لیگ کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف اضلاع رہنماؤں،اراکین اسمبلی اور کارکنان سے ملاقات کی تھی

ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے مریم نواز شریف سے ملاقات کیلئے باقاعدہ شیڈیول ترتیب دیا گیا اور سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے

سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب قیادت نے مریم نواز سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست سیکورٹی اسٹاف کو فراہم کی

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات کیلئے فہرست میں اندراج لازمی قرار دیا گیا تاکہ بھرپور سیکورٹی فراہم کی جاسکے ۔

مریم نواز کی ملتان موجودگی کی اطلاع ملنے پر ضلع خانیوال ضلع وہاڑی اور ضلع بورے والا سے بھی کارکنان و عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز ملاقات کے لئے نواں شہر چوک ملتان پہنچ گئے ۔

سکیورٹی اسٹاف نے فہرست میں نام موجود نہ ہونے پر درجنوں مقامی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈر کو مریم نواز سے ملاقات سے روک دیا۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر آنے والے عہدیداروں اور سکیورٹی والوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ھوا۔

لیگی متوالوں نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر نعرے بازی کی ۔

ملاقات کیلئے کارکنان اور رہنماؤں کی طرف سے نعرے بازی پر مریم نواز نے فوری اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداروں کو ملاقات کی اجازت دی

مریم نواز دورہ روزہ مکمل کرکہ لاہور روانہ ہو گئی تاہم انکی روانگی تک مختلف علاقوں سے ائے عہدیداروں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا