مقامی تیار کردہ فلم تیرے لیئے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی، فلم جلد نمائش کیلئے پیش کی جائے گی   

 
0
363

اسلام آباد ،جون24(ٹی این ایس): مقامی تیار کردہ فلم تیرے لیئے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے،فلم جلد نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔  منفرد موضوع پر بننے والی فلم تیرے لیئے  کی   شوٹنگ  راولپنڈی،اسلام آباد کی بہترین لوکیشنز پر کی گئی ہے، ناظرین کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فلم کا دورانیہ  نوے منٹ رکھا گیا ہے اور  فلم کی کاسٹ میں بھی نئے چہروں کو متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار محمد علی کا کہنا تھا کہ نئی پروڈکشن اور نئے چہروں کے ساتھ بننے والی فلموں اور ڈراموں کو بھی مین سٹریم چینلز تک رسائی ملنی چاہئے چینلز مالکان کو چاہیے کہ مقامی تیار کردہ ڈراموں اور فلموں کی مارکیٹنگ کیلئے کردار ادا کریں تاکہ ڈوبتی ہوئی انڈسٹری کو سہارا بھی مل سکے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی نوجوان اداکاروں کو فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے فلم میں ہیروئین کا کردار اداکارہ دعا نے ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر فلم اور ڈرامے تیار ہوں تو معاشرے کی درست عکاسی کی جا سکتی ہے وسائل کی کمی کی وجہ سے نوجوان ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے انھوں نے فلم بینوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلم تیرے لیئے ضرور دیکھیں کیوں کہ یہ فلم صیح معنوں میں معاشرے کی عکاسی کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فلم کی تمام لوکیشنز بھی لوکل ہیں۔۔فلم تیرے لیے کا ٹریلر جلد جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد  فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔