تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کا مقصد نوجوان طالب علموں میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا ہےتاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں، میاں شہباز شریف

 
0
284

لاہور جون 24(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹویئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور میں چائنہ کے تعاون سے قائم کی گئی تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اپنی نوعیت کے واحد یونیورسٹی ہے جسکا مقصد نوجوان طالب علموں میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم اور مہارتوں کو فروغ دینا ہےتاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔
واضح رہے میاں شہباز شریف نے قائدکاخواب_تعبیربناپنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنے دور حکومت میں پنجاب بھر میں تعلیم کا شعبہ کو خاص اہمیت دی، صوبہ بھر میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ و طالبات کو شاندار تعلیمی ماحول اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقداما ت کئے گئےاور اس سلسلہ میں اربوں روپے کے فنڈز بھی خرچ کیے گئے۔