لاہور: گلشن اقبال میں پولیس  نے  14سالہ بچے کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

 
0
326

لاہور ، اگست 09 (ٹی این ایس):  گلشن اقبال کے علاقہ میں 14سالہ بچے کی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قیمتی جان ضائع ہونے سے بچالی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کریم بلاک کا رہائشی14سالہ عبدالرحمان والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے گھر کی چھت پر خودکشی کی نیت سے چڑھ گیااور سیڑھیوں کا دروازہ بند کرلیاتبھی والدین نے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بروقت پہنچ کر عبدالرحمان کو چھت سے چھلانگ لگاتے ہوئے پکڑ لیا اور اس طرح ایک قیمتی جان ضائع ہونے سے بچالی ایس پی اقبال ٹاﺅن نے اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے انجام دینے پر شاباش دی ۔