لاہور:  غازی آباد میں آشنا نے خاتون کو بےوفائی کرنے پر گولی ماردی، خود کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا

 
0
397

لاہور ، اگست 09 (ٹی این ایس):  غازی آباد کے علاقے میں آشنا نے خاتون کو بےوفائی کرنے پرفائر مار کر زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی فائر مار لیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق غازی آباد کے علاقے تاج پورہ سکیم جمال مصطفیٰ مسجد کے قریب 28سالہ جمیلہ نامی خاتون اپنے شوہر شہباز کے ہمراہ کوہاٹ سے آکراپنے ماموں کے گھر نچلے پورشن میں مقیم ہو گئی ,اس کا شوہر محنت مزدوری کی غرض سے نجی کمپنی میں بطور سیلز مین ملازمت بھی کرنے لگا جبکہ اس کا عاشق 26سالہ عثمان کوہاٹ سے اس کو ڈھونڈتا ہوا وہاں پہنچ گیااور خاتون کے سامنے آنے پر اس نے کہا کہ میں نے تم کو کہا ں کہاں تلاش نہیں کیا اور تم مجھے بتا کر کیوں نہیں آئی تھی تم نے میرے ساتھ بیوفائی کی ہے جس کی تمہیں سزا ضرور ملے گی اس بات کے بعد عاشق نے پستول نکال کر خاتون کو فائرمار کر زخمی کر دیا اور بعد ازاں عثمان نے خود کوبھی فائر مار کر زخمی کرلیااس واقع کی اطلاع پولیس اور ریسکیو کو دے دی گئی جس پر دونوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر سے متعدد بار رابطہ کرنے پر وہ ابھی تک مقدمہ کے اندراج کے لیے نہیں آیا جس کی وجہ سے کسی بھی قانونی کاروائی ابھی تک نہیں کی جاسکی ۔