لاہور:سول لائن کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

 
0
352

لاہور، اگست 09 (ٹی این ایس):  سول لائن کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سول لائن گنگا رام ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں 50سالہ شخص کو لایا گیا جس کی ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرد ی اس واقع کی اطلا ع پولیس کو کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردی ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتاہے اور اس کی موت نشہ زیاد ہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی۔