سلمان صوفی کی بطور ڈی جی ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعیناتی میں توسیع کی منظوری

 
0
421

لاہور ،اکتو بر25(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سلمان صوفی کی بطور ڈی جی ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سلمان صوفی وزیراعلی کی ہدایت پرپنجاب ویمن پروٹیکشن بل پیش کرنے اعزازبھی رکھتے ہیں اورشہر خموشاں اتھارٹی کے قائمقام ڈی جی کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔سلمان صوفی کے اختراعی منصوبوں کو صوبائی،قومی اور بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔