مفتی قوی نے قندیل کے میسج کے بعد انہیں معاف کردیا تھا،اہلخانہ مفتی عبدالقوی

 
0
1033

ملتان ،اکتو بر25(ٹی این ایس): ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مفتی قوی نے قندیل کے میسج کےبعد انہیں معاف کردیا تھا،مرحومہ قندیل بلوچ سستی شہرت کی خواہاں تھیں،قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر بھائی نے قتل کیا۔ پریس کلب ملتان میں قتل کیس میں گرفتارمفتی عبدالقوی کےاہل خانہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مفتی قوی نے اس عمل کو واضح بہیمانہ قتل قرار دیا تھا۔

مفتی قوی کے چچا نے بتایا کہ مرحومہ قندیل بلوچ سستی شہرت کی خواہاں تھیں۔ مفتی قوی نے قندیل کے میسج کےبعد انہیں معاف کردیا تھا۔ قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر بھائی نے قتل کیا۔ دوسری جانب فرانزک لیب لاہور میں مفتی عبد القوی کا پولی گرافی ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ مفتی عبد القوی کا پولی گرافی ٹیسٹ ساڑھے5 گھنٹے تک جاری رہا۔ مفتی عبدالقوی کوپولی گرافی ٹیسٹ کیلیے آج صبح ملتان سےلایا گیا تھا۔