پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کاعمل جلد مکمل کرلیاجائے گا‘ وزیر دفاع

 
0
424

اسلام آباد ،اکتو بر25(ٹی این ایس): وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے امریکی تعاون ناگزیر ہے،پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی ،دفاعی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کاخواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی اور کاسامنصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی افغانستان میں امن واستحکام انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔وزیر دفاع نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کاعمل جلد مکمل کرلیاجائے گا۔