پنجاب ہائی وے پٹرول نےکاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1419موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لیں

 
0
515

اسلحہ، منشیات ،غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں42مقدمات درج

لاہور، اگست 09 (ٹی این ایس):  پنجاب ہائی وے پٹرول کا صوبہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔ کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1419موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لی، اسلحہ، منشیات ،غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں42مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈاپ کے دوران غفلت لاپروائی سے گاڑی چلانے کے جرم میں30 منشیات رکھنے کے جرم میں06 ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 01 مقدمہ، نو سر بازی کے جرم میں03اور غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں01 مقدمہ درج کیا گیا۔ دریں اثناءپٹرولنگ پولیس نے01 اشتہاری کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ کے1419 موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی گئیں۔