لاہور: 5سال قبل قتل کر کے فرار ہونے والا اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
279

لاہور، اگست 09 (ٹی این ایس):  انویسٹی گیشن پولیس سول لائن نے 5سال قبل قتل کر کے فرار ہونے والے اشتہاری مجرم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گےشن اویس احمد کی ہدایت پر اشتہاریوں مجرموں کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔جس کے تحت ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن عمران کرامت بخاری نے انچارج انویسٹی گیشن سول لائن طارق بشیر اور معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے شب روز انتھک محنت کر کے اشتہاری مجرم حبےب اللہ کو مےانوالی سے گرفتار کر لےا۔ مجرم حبےب اللہ جو کہ بشےر ٹےکسٹائل سندر مےںبطور سکےورٹی گارڈ ڈےوٹی سرانجام دےتا تھا۔دوران ڈےوٹی اس کی اپنی ساتھی محمد اشرف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر حبےب اللہ نے لوہے کا راڈمار کر اپنے ساتھی سکےورٹی گارڈ محمد اشرف کوقتل کر دےااور موقعہ سے فرار ہو گےا۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن عمران کرامت بخاری نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر نے پر انچارج انویسٹی گیشن سول لائن سب انسپکٹر طارق بشےر اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کےا۔