مسلسل غیر حاضری پر گریڈ 17کے سات اساتذہ نوکری سے فارغ

 
0
451

لاہور جنوری 31(ٹی این ایس)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مسلسل غیر حاضری پر گریڈ 17کے 7اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مسلسل غیر حاضری پر گورنمنٹ ہائی سکول گھونڈ کے شاہد رمضان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڈیوال کی حاجرہ شاہد، گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ سے فراز علی رانا، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ سے مبشر احمد اور گورنمنٹ انجمن اسلام گرلز ہائی سکول گوالمنڈی سے حسیبہ بٹ کو نوکری سے فارغ کردیا۔ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ٹاؤن سے عبدالزیشان خان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شالیمار ٹاؤن کی آمنہ نذیر کو بھی فارغ کردیا گیا۔