ایف اے ٹی ایف: پاکستان کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

 
0
247

پیرس جون 24(ٹی این ایس) ایف اے ٹی ایف کے غیر رسمی اجلاس میں پاکستانی وفد کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، پاکستان کو گرے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا با ضابطہ اجلاس آج شروع ہو گیا، ایف اے ٹی ایف کا سہ ماہی اجلاس 29 جون تک جاری رہے گا، پاکستان کا نام باضابطہ گرے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا، پاکستان کے 3 رکنی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو رپورٹ پیش کی تھی، 27 صفحات پرمشتمل رپورٹ 25 اپریل کو پیش کی گئی تھی۔سفارتی ذرائع کے مطابق رپورٹ اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ اقدامات سے متعلق تھی، ایف اے ٹی ایف کےغیر رسمی اجلاس میں رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دی گئی، پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے پر بحث جاری ہے، گرے لسٹ میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان ہوگا۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ کی صورت میں ایف اے ٹی ایف کے مستقبل کا ایکشن پلان دیا جائے گا، جولائی میں ایف اے ٹی ایف کے وفد کا پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔