کولمبیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پولینڈ فیفا ورلڈ کپ سے باہر

 
0
312

ماسکو، جون 25 (ٹی این ایس): فیفا ورلڈ کپ میں کولمبیانے پولینڈ کو صفر تین سے شکست دیدی، کولمبیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پولینڈ فیفا ورلڈ کپ سے باہرہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کی کی ابتدا میں ہی کولمبیا کا پلہ بھاری رہا ۔ اگرچہ پولینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا لیکن وہ مخالف ٹیم کو متعدد بار گول کرنے سے نہ روک پائے جبکہ میچ کے آخر تک پولینڈ کی ٹیم اپنی سر توڑ کوشش کے باوجو کولمبیا کے خلاف کوئی گول سکور نہ کر سکی ۔ اس میچ میں کو لمبیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پولینڈ کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ۔