مردان کے نئے ڈی آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 
0
337

مردان جون 25(ٹی این ایس)مردان کے نئے ڈی آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ریجنل پولیس آفس مردان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مردان کے ضلعی پولیس سربراہ حافظ واحد محمود، ایس پی آپریشن گل نواز خان، ایس پی انوٹیگیشن حاجی جانس خان، اے ڈی آئی جی سجاد خان موجود تھے۔ حالیہ ایام میں صوبے کے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کی صورت میں تبدیل ہونیوالے سینئیر پولیس آفیسر اختر حیات گنڈاپورنے مردان میں ریجنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ نو تعینات ڈی آئی جی مردان نے قبل ازیں ملاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ میں بھی آر پی او کے عہدے پر فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ اپنی انتہائی ماہرانہ صلاحیتوں، قابلیت اور بہترین پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بنا پر پولیس فورس میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ پولیس کے قابل ترین افسران میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی مردان نے عوام کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برایؤں کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔