تحریک انصاف نے پوری دنیا کے لوٹے اکٹھے کر لیے ٗخواجہ آصف

 
0
312

پچھلے انتخابات کی طرح مسلم لیگ ن کے مخالفین آئندہ الیکشن میں بھی شکست سے دوچار ہوں گے ٗ خطاب
سیالکوٹ جون24(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پوری دنیا کے لوٹے اکٹھے کر لیے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اب کوئی خلائی مخلوق نہیں، البتہ لوٹا سیاست کے باعث بیت الخلائی مخلوق آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ عوامی فیصلے کیخلاف عدالتوں میں جاتے رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے انتخابات کی طرح مسلم لیگ ن کے مخالفین آئندہ الیکشن میں بھی شکست سے دوچار ہوں گے۔