تاریخ میں پہلی بارڈالر 125.50 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

 
0
15011

کراچی جولائی 16(ٹی این ایس)پاکستان میں امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی اڑان اونچی ہو گئی ہے اورملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر125.50روپے کا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 4 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت125.50روپے کی سطح پر آگئی۔انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ گیا ہے ۔دسمبر2017سے ڈالر کی قیمت میں20روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی قرضوں میں 1800ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔