باغیوں میں شکست اور پھوٹ کے خوف سے حوثی کمانڈرکی ہلاکت کی خبر کو مخفی رکھا گیا،باغی گروہ
صنعاء جون25(ٹی این ایس)یمن کے حوثی باغیوں نے شمال مغربی حج گورنری کے سرحدی حرض محاذ کے کمانڈر اور دسیوں دیگر جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ بیانات میں اعتراف کیا کہ حرض گورنری کے عسکری کمانڈر عبدالرزاق عبداللہ علی النعمی المعروف ابو احمد عرب اتحادی فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ باغیوں کا کہنا تھا کہ حرض گورنری میں سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی بمباری میں کئی دوسرے جنگجو بھی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔کمانڈر ابو احمد کی ہلاکت کی تاریخ واضح نہیں کی گئی تام فیلڈ ذرائع کا کہناتھا کہ حوثی کمانڈر کو ایک ماہ قبل قتل کردیاگیا تھا۔ تاہم باغیوں میں شکست اور پھوٹ کے خوف سے اس کی ہلاکت کی خبر کو مخفی رکھا گیا۔