نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے نیب ہیڈکواٹرز کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت، آئی جی  اسلام آباد نے پولیس کمانڈوز تعینات کردئے

 
0
346

اسلام آباد ، جون 26 (ٹی این ایس):  نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے نیب ہیڈکواٹرز کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

نگراں وزیر داخلہ نے سکیورٹی ایجنسیز سے کہا ہے کہ وہ  نیب ہیڈکواٹرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔

وزیرداخلہ کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے نیب ہیڈکواٹرز کو اسلام آباد کی سیکورٹی پولیس کمانڈوز کے حوالے کر دی۔