پی ٹی آئی نے جرائم کے حوالہ سے بدنام زمانہ ملک اسد کھوکھر کو لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 136  کے لئے انتخابی ٹکٹ جاری کر دیا

 
0
393

اسد کھوکھر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، اغواءاور ناجائز اسلحہ سمیت متعدد مقدمات میں ملوث ہیں

لاہور ، جون 26 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 136 میں ملک اسد کھوکھر کو انتخابی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جو قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے عام انتخابات کیلئے جرائم پیشہ افراد کو بھی نوازنا شروع کر دیا ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 136 میں ملک اسد کھوکھر کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، اغواءاور ناجائز اسلحہ سمیت متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔

اس حلقے سے پہلے خالد گجر امیدوار تھے لیکن انہیں نظرانداز کر دیا گیا جس پر پارٹی کارکنان کی جانب سے ملک اسد کھوکھر سے متعلق ریکارڈ بنی گالہ پہنچایا گیا اور کارکنان نے بنی گالہ کے باہر احتجاج بھی کیا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو یہ بھی بتایا کہ ملک اسد کھوکھر مقامی ڈکیت گینگ کا سرغنہ بھی ہے لیکن پارٹی نے پھر بھی انہیں ٹکٹ جاری کیا۔