مودی کشمیر بھول گئے،جلیانوالہ باغ قتل عام کی 100 ویں برسی پر کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا

 
0
483

نئی دہلی ، جون26 (ٹی این ایس): بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا۔گذشتہ روز ریڈیو پر” من کی بات” نامی پروگرام میں 1919 کے جلیانوالہ باغ قتل عام  کے حوالی سے  اپنے خطاب میں  انھوں نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد بہت طویل ہے، بہت وسیع، بہت گہری اور بے شمار قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 اپریل، 1919 کا وہ سیاہ دن کون بھول سکتا ہے جب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے، ظلم و جبر کے تمام حدود کو پار کرکے بے قصور نہتے اور معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے 100 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اسے کیسے یاد کریں اس پر ہم سب غور کر سکتے ہیں، لیکن اس سانحہ نے جو دائمی پیغام دیا ہمیں ہمیشہ اسے یاد رکھنا چاہئیے ۔

اس واقع میں انگریز فوج نے دیوار بند جلیانوالہ باغ میں پر امن جلسہ کرنے والے لوگوں  جن میں زیادہ تر آزادی پسند مسلمان تھے پر چہار اطراف سے گولیاں برسا کر ایک ہزار سے زائد لوگوں کو خاک و خون میں نہلا دیا تھا۔

مودی نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کوئی مسئلہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار کی ہوتی ہے،واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 7 لاکھ سے ز ائد قابض افواج کشمیریوں کی حق خودارادیت کو دبانے کیلئے ہر طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں کشمیر میں خاص کر نوجوانوں کاقتل عام جاری ہے۔