سعودی آئل کمپنی کی یومیہ پیداوارکو 12 ملین بیرل تک کرنے کا فیصلہ

 
0
337

اوپیک کے تمام ممالک نے جولائی سے تیل پیدوارمیں غیرمعمولی اضافے پر اتفاق کیا ہے،چیئرمین سعودی آئل کمپنی
نئی دہلی جون 26(ٹی این ایس)سعودی آئل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امین الناصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں یومیہ 2ملین بیرل کا اضافہ باآسانی کر سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں آرامکو بین الاقوامی منڈی میں اضافی طلب کو بھی باآسانی پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو کے سی ای او نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مشترکہ تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں جولائی سے اضافے کے قانون کی منظوری کے بعد نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ الناصر نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی آرگنائزیشن اوپیک جن میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے کے علاوہ نان اوپیک ممالک جن میں روس بھی شامل ہے نے متفقہ طور پر چند روز قبل اس بات پر اتفاق کیا تھاکہ جولائی سے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ کیاجائے ۔ یہ فیصلہ تیل کے بعض اہم صارف ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا ۔آرامکو کے سی ای او الناصر نے مزید توقع ظاہر کی کہ اوپیک کے فیصلہ پر جلد عمل درآمد کیاجائے گا ۔