آئیڈیاز 2018 ،کے سلسلے میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس

 
0
308

کراچی جون 27(ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت آئیڈیاز 2018 ، دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی اسٹیرنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا،بدھ کے روز اجلاس میں ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی، کمشنر کراچی، پرنسپل سیکریٹری، سندھ پولیس کے سینئر افسران، صوبائی سیکریٹریز، پاکستان آرمی، نیوی و ایئرفورس کے سینئر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ آئیڈیاز 2018 ڈفینس ٹیکنالاجی کی ترقی و کھاتے میں برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، ایکسپوورٹ پروموشن آرگنائیزیشن (ڈیپو) 27 نومبر سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی، اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ سال 2000 سے آئیڈیاز کے انعقاد میں حکومتی اداروں، افواج پاکستان، امن و امان قائم کرنے والے اداروں، دفاعی مصنوعات کی صنعت، تجارتی انجمنوں اور کراچی کے عوام کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
بعد ازاں ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات نے نمائش کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کی جائیں گی،انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اور سیمینار بھی منعقد کی جائیں گی، سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے آئیڈیاز 2018 کے انعقاد کے موقع پر شہر کو خوبصورت بنائے گی،آئیڈیاز 2000 کے بعد یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اور اعلیٰ سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگئی ہے، آئیڈیاز 2018 کے موقع پر پاک آرمی اور بڑی افواج کی عسکری قوت کو نمایاں کرنے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔