سردار مہتاب احمد خان کا خاندان سمیت الیکشن نہ لڑنے کا بڑا  اعلان

 
0
381

پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے تاہم الیکشن 2018 میں حصہ نہیں لوں گا: سردار مہتاب

بیٹے  نےNA-16  سے ٹکٹ واپس کردیا ، بہنوئی   کا بھی  PK-36  سے ٹکٹ واپس کرنے کا فیصلہ

ایبٹ آباد، جون 27 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماء، سابق گورنر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے خاندان سمیت الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سردار مہتاب  خان نے کہا ہے کہ انکے  خاندان میں سے کوئی بھی شخص پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا۔ جب ان  سے اسکی وجہ کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انھوں  صرف یہ کہا کہ پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے تاہم الیکشن 2018 میں حصہ نہیں لوں گا۔

این اے سولہ سے سردار مہتاب کے بیٹے سردار شیریارخان نےبھی ٹکٹ واپس کردیا ہے یہ ٹکٹ اب  سردار شیر بہادر سابق ضلع ناظم وحاجی مہابت اعوان کو جاری ہونے کاقوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سردار مہتاب کے بہنوئ سردار فرید نے بھی پی کے 36 سے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔