اسلام آباد ہائیکورٹ ، مذہبی تنظیموں کو فییض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم

 
0
573

اسلام آباد نومبر16(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیموں کو فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں نے قومی اسمبلی کے حلف نامے سے ختم نبوت سے متعلق شق میں ترمیم کرنے کے خلاف فیض آباد میں دھرنا دے رکھا تھا جس باعث جڑواں شہروں کے رہائشی اذیت کا شکار تھے اور معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے تھے ۔تازہ ترین صورتحال اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیموں کو فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

مظاہرین کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے کی ۔اس موقع پرجسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ جب عدالت میں آگیا تو خدا کا خوف کریں۔آپ کی پٹیشن دھرنا ختم کرنے سے مشروط ہو گی۔چیف جسٹس کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے ان پر معافی مانگیں۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو وہ غلط ہوتا ہے۔آپ لوگ قانون کی پابندی کریں۔بچے، بوڑھے،ملازمین،طالبعلم دھرنے سےمتاثر ہو رہے ہیں۔دھرنا ختم کریں تا کہ عوام کی مشکلات ختم ہوں۔عدالت نے مظاہرین کی پٹیشن کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کر دی۔