اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاﺅن جاری

 
0
9

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاﺅن جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 08مجرم اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ وومن، تھانہ رمنا،تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ پھلگراں اور تھانہ بھارہ کہو پولیس ٹیموں نے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1625گرام چرس،671گرام آئس اورمختلف بور کے 07عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 08مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے