چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 43صوابی1سے پارٹی ٹکٹ سابق ضلعی صدر حاجی رنگیز احمد خان کو جاری کر دیا

 
0
812

صوابی28جون(ٹی این ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کارکنوں کے پُر زور اصرار پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 43صوابی1سے پارٹی کا ٹکٹ سابق ضلعی صدر حاجی رنگیز احمد خان کو جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ 2013کے انتخابات میں حاجی رنگیز چند سو ووٹوں سے الیکشن ہار چکا تھا اس بار پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اس نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے تھے جب کہ اس حلقے سے سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر خود الیکشن لڑ رہے تھے اب رنگیز کو ٹکٹ ملنے پر سپیکر اسد قیصر پی کے 44صوابی2اور این اے 18صوابی1سے الیکشن لڑینگے۔