سی ایس ایف فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا امریکہ پاکستان کا مقروض ہے ٗاعزاز چوہدری

 
0
376

اسلام آباد جنوری 7(ٹی این ایس)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ سی ایس ایف فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرزکا امریکہ پاکستان کا مقروض ہے،اگر امریکہ نے حساب کر نا تو بھرپور کیاجائے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں امریکہ کی خاطر پاکستان کا مغربی فضائی کاریڈور بند ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ کی سپلائی آج بھی پاکستان کے راستے سے ہورہی ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ سی ایس ایف فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا امریکہ پاکستان کا مقروض ہے انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ نے حساب کر نا ہے تو بھرپور کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اب تک آٹھ ارب ڈالرز سکیورٹی کی مد میں دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اب تک گیارہ ارب ڈالرز معاشی سیکٹر کی مد میں دیئے ہیں ٗ امریکہ نے اب تک ساڑھے چودہ ارب ڈالرز کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں دیئے ہیں۔