مصباح قتل کیس، ملزمان سراج گل اور معراج گل کو 30جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 
0
377

کراچی 28جون(ٹی این ایس )کراچی کی مقامی عدالت نے مصباح قتل کیس میں ملزمان سراج گل اور معراج گل کو 30جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مقتولہ مصباح خاتون کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے مقتولہ کے شوہر سراج گل اور معراج گل کو پیش کیا گیا عدالت میں تفتیشی آفیسرکا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آیا ہے کہ مقتولہ نے خود کشی نہیں کی بلکہ مصباح کو گلا دبا کے مارا گیا تھا ملزمان کو پوسٹ ماٹم رپوٹ کی روشنی میں گرفتارکیا ہے کپڑے نما رسی سے گلا دبا کر قتل کیا گیاجبکہ چہرے پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ملزمان نے مقتولہ مصباح کی موت کو خود کشی قراردیا تھا ۔ملزمان سراج گل اور سسر معراج گل نے مقتولہ کو خاموشی سے دفنانے کی کوشش کی تھی اور ملزمان کا ساتھ دینے میں مقتولہ کی ساس سدرہ اوردیوربلال بھی شامل ہیں ملزمان کوگرفتاراورآلہ قتل برآمدکرنا ہے ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے ملزمان کو 30جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی