انتظار قتل کیس میں گرفتار اہلکار طارق محمود نے بھی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

 
0
598

کراچی 28جون(ٹی این ایس )سندھ ہائی کورٹ میں انتظار قتل کیس میں گرفتار اہلکار طارق محمود نے بھی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے3 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں انتظار قتل کیس میں گرفتار اہلکار طارق محمود نے بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ،عدالت نے تین جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا،انسداددہشتگردی عدالت نے ملزم طارق محمود سمیت دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،انتظار کو ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،مقدمے میں 8 پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔