قتل اور پولیس مقابلے کے الزام میں سانحہ صفورا کا مرکزی ملزم سعد عزیز عدم ثبوت کی بنا پر بری

 
0
339

کراچی جون 30(ٹی این ایس)کراچی کی مقامی عدالت نے قتل اور پولیس مقابلے کے الزام میں سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ہفتہ کو کراچی کی سیشن عدالت نے سانحہ صفورہ کے مرکزی مجرم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس ایک بار پھر کالعدم القاعدہ کے دہشتگرد کے خلاف قتل اور پولیس مقابلے میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی مجرم پر الزام تھا کہ 2015 میں گذری کے علاقے میں فائرنگ کی تھی فائرنگ کی وجہ شہری زخمی ہوگئے تھے عدالت کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سعد عزیز کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو ملزم کو رہا کردیا جائے مجرم سعد عزیر و دیگر کو فوجی عدالت سانحہ صفورہ میں سزائے موت سنا چکی ہے