لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں فاروق ستار کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

 
0
281

کراچی جون 30(ٹی این ایس)لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں فاروق ستار کی ضمانت میں توسیع کردی گئی، فاروق ستار کے حلقہ این اے 245 سے کاغذات نامزدگی اسی وجہ سے مسترد کر دئیے گئے تھے۔سٹی کورٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ فاروق ستار کے خلاف نیو ٹاؤن اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ گذشتہ دنوں فاروق ستار نے ان کیسز میں ضمانت حاصل کی تھی جس میں سے نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی فاروق ستار کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ مقدمہ 31 سال پرانا ہے جوکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر قائم کیا گیا تھا ان مقدمات کے تحت این اے 245 سے آر او نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے ایپلیٹ ٹریبیونلز نے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی بحال کردئیے ہیں۔ عدالت نے فاروق ستار کو نیو ٹاؤن مقدمے بھی ضمانت کی توثیق کردی ۔فاروق ستار نے مقدمات میں بیس بیس ہزار کے عوض ضمانت حاصل کی تھی