لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی کا معاملہ، عدالت نے رجسٹرار اے ٹی سی کورٹ کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیئے

 
0
330

کراچی 28جون(ٹی این ایس )انسداد ہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی کا معاملہ، عدالت نے رجسٹرار اے ٹی سی کورٹ کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی کے معاملے کی میں عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے رجسٹرار اے ٹی سی کورٹ کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 11اپریل 2017 کو عذیر بلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا،فوج سے پوچھا جائے عذیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی،2012کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے،فوج سے پوچھ کے بتایا جائے کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عذیر بلوچ کو ہیش کیا جائے گا ؟ یہ پوچھا جائے کہ ایک وقت بتا دیں کہ اس وقت تک عذیر بلوچ کو واپس جیل منتقل کردیا جائے گا۔