پولیس کی غیر قانونی بھرتیوں کیس میں چیف سیکرٹری،آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری

 
0
313

کراچی28جون(ٹی این ایس )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس کی غیر قانونی بھرتیوں کیس میں چیف سیکرٹری،آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس میں غیر قانونی طور پردوبارہ بھرتی کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام 213 پولیس اہلکاروں کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزاران کا موقف تھا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے گئے ، عدالتی فیصلے کے مطابق ہم سے این ٹی ایس لینا ہی نہیں چاہیے تھا۔