ڈاکٹرفاروق ستار کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر الیکشن کمیشن ،آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری

 
0
343

کراچی 28جون(ٹی این ایس )سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرفاروق ستار کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر الیکشن کمیشن ،آئی جی سندھ سمیت دیگر کو 3جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار کی تینوں حلقوں سے الیکشن کیلئے اہل قرار دینے کی خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی ۔عدالت میں اقبال کاظمی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی این اے 241 ،245 اور 247 کے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ۔فاروق ستار این آر او کے تحت بندہونے والے مقدمات میں تاحال مفرور ہیں ۔فاروق ستارکے کاغذات بحالی مسترد کئے جائیں۔ فاروق ستار کے آر او نے 245 سے پہلے ہی کاغذات مسترد کر دیئے تھے ۔فاروق ستارنے لینڈ کروزرکیلیے خواجہ سہیل منصورکے قرضے کو کاغذات میں چھپایا۔پریس کانفرنس میں لینڈ کروزر کی قیمت 90 لاکھ بتائی۔ کاغذات میں حساب نہیں دیا عدالت نے الیکشن کمیشن، فاروق ستار اور آئی جی سندھ سمیت دیگرکو تین جولائی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔