سیف عباس سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی

 
0
277

کراچی28جون(ٹی این ایس )سندھ ہائی کورٹ نے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث سیف عباس سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم سیف عباس جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے، سیف عباس کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر بھی رہے، سیف عباس 265 ایکٹر کے 300 پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور لیز میں ملوث ہیں،سیف عباس نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پلاٹوں کی غیر قانونی لیز کی،عدالت نے سیف عباس سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی