صوابی پولیس نے جاوید اقبال کا اندھے قتل کا سراغ لگا کرملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

 
0
332

صوابی28جون(ٹی این ایس )صوابی پولیس نے جاوید اقبال کا اندھے قتل کا سراغ لگا کرملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی چچا نیک ولی شاہ سکنہ مانیری نے اپنے مقتو ل بھتیجا جاویداقبال کی قتل کی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف د رج کی تھی جس پر مقامی پولیس نے جدید خطوط اور نشاندہی پر نامعلوم ملز م /ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کی جس پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی صوابی کیڈٹ اعجاز خان ،ایس ایچ او صوابی منصف خان،تفتیشی آفیسر انسپکٹر غنی سید خان اور اے ایس آئی آختر علی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید خطوط کو بروئے کارلاتے ہوئے مخبران کے ذریعے اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بہرام کوکامیاب چھاپہ زنی کے دوران گرفتارکرکے آلہٰ قتل برآمد کیا۔ جس نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ دریں اثناء تھانہ کالوخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز لڑکی کو اغواء کرنے والا اشتہاری ملزم امتیاز علی کو گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان نے مخبر خاص کے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم امتیاز علی ولد محمد کریم سکنہ ڈاگئی کو ڈاگئی روڈ شاخ پر گرفتار کیا ملزم کے خلاف جرم 365B/512مقدمہ درج رجسٹرڈہوا۔