ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے‘چیف جسٹس آف پاکستان

 
0
286

پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے ، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کیلئے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے , چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس
کراچی جون 09(ٹی این ایس):چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے‘ پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہی ، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کے لیے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب خطرہ محسوس نہ کریں، ہم کالا باغ ڈیم پر بات نہیں کر رہے، ہم چاہ رہے ہیں کہ پانی کے مسائل پر بات ہو اور پانی بحران پر قابو پایا جاسکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے، پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کے لیے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔